پسنی (ہمگام نیوز) پسنی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے تحصیل پسنی مستانی ریک بوائز ہائی اسکول میں قائم پولنگ سٹیشن پر زوردار بم حملہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پسنی کے مستانی ریک بازار اسکول میں آج ریاستی انتخابات کے پولنگ کے دوران پولنگ سٹیشن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے میں تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گوادر، کیچ، خاران، کوہلو، بارکھان سمیت بلوچستان بھر میں آج صبح ریاستی الیکشنز کے پولنگ کے دوران اسٹیشنوں اور پولنگ عملوں پر اب تک متعدد حملے ہوچکے ہیں۔

مذکورہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی صورت میں مزید حملوں کی خبریں آنا باقی ہے۔