پسنی (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں خالی چار دیواری میں بم دھماکہ ہوا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق وارڈ نمبر دو اور تین کے درمیان ایک خالی چار دیواری میں آئی ڈی کا دھماکہ ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ مذکورہ چار دیواری کے قریب کوئی پولنگ اسٹیشن بھی نہیں، پولیس اس متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے۔