شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںپسنی: پاکستانی فوج کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ بی ایل...

پسنی: پاکستانی فوج کی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب دوبجے ضلع گوادر میں پسنی کے علاقے شادی کور کراس میں کوسٹل ہائی وے پر کبڑی کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی کیمپ کو نشانہ بنایا۔ سرمچاروں کی جانب سے راکٹ، اے ون گولے اور خودکار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق حملے کے نتیجے میں دشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہوگا۔ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور بلوچستان کی آزادی تک اس طرح کے حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز