پسنی (ہمگام نیوز ) پسنی میں چربندن بوائز ہائی سکول والے پولنگ اسٹیشن پر بم دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں انتخابی عمل بند ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج 11 بجے پسنی کے علاقے چربندن میں واقع بوائز ہائی اسکول والے پولنگ اسٹیشن کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے جس کے بعد وہاں جاری پولنگ کا عمل مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔

واضح رہے بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج پولنگ اسٹیشنز کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے کئی علاقوں میں انتخابی عمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

ریاست کی جانب سے مذکورہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانے کی وجہ سے مزید حملوں کی خبریں موصول ہونا باقی ہے۔