شال:(ہمگام نیوز) بلوچ یکجھتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون قومی جرگہ کے انتظامی کیمپ پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے عوامی آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد پشتون قوم کے حقوق کی جدوجہد کو ناکام بنانا ہے۔
حملے میں بھاری ہتھیاروں اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا، جس سے کارکن زخمی اور کیمپ کو تباہ کر دیا گیا۔
مزید برآں بلوچ رہنماؤں نے اس حملے کو پشتون دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ استعماری کارروائی پشتونوں کو ان کے حقوق کے لیے پرامن جدوجہد سے مایوس کرنے کی کوشش ہے۔