Homeخبریںپشین، بچوں کو ویکسین لگانے والی ٹیم پر فائرنگ

پشین، بچوں کو ویکسین لگانے والی ٹیم پر فائرنگ

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  مسلح افراد نے ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع پشین میں انسداد خسرہ ٹیم پر فائرنگ کردی۔

لیویز ذرائع کے مطابق ٹیم پشین کے علاقے سرخاب میں مصروف تھی کہ حملہ کردیا گیا تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹھ افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا تاہم ان میں سے چار کو رہا کردیا گیا جبکہ دیگر چار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے 13 سے 25 اپریل کے درمیان صوبے کے 32 اضلاع میں انسداد خسرہ مہم جاری کر رکھی ہے۔

Exit mobile version