لندن (ہمگام نیوز) حیربیار مری نے حالیہ پاکستانی جھوٹے بیانیے اور مبافقت بارے ایکس پر دنیا اور بلوچ قوم کو پیغام دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستانی اسٹبلشممنٹ نے ابتدا میں اپنے عوام اور دنیا کو یہ دھوکہ دینے کی کوشش کی کہ وہ سوویت یونین کی حمایت یافتہ کمیونسٹ بلوچوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ جب یہ بیانیہ ناکام ہو گیا تو انہوں نے ’’تین سرداروں‘‘ کا افسانہ گھڑا اور انہیں ہی بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے واحد شرپسند عناصر کے طور پر پیش کیا۔

اب جب پاکستان کی جانب سے گھڑا گیا سرداروں کا ڈرامہ بھی بری طرح فلاپ ہو چکا ہے، اور دسیوں ہزار بلوچ نوجوان آزادی کی جدوجہد میں شامل ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بلوچ عوام کھل کر ایک آزاد بلوچستان کا مطالبہ کر رہے ہیں، تو یہ صورتحال پنجابی فوج اور اشرافیہ کے لیے شدید صدمے کا باعث بن چکی ہے۔ اب وہ بلوچوں کے خلاف ایک نیا، جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ گھڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے تحت بلوچستان کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے ہر شخص کو بھارت کا تنخواہ دار ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پاکستانی جھوٹ بھی زیادہ عرصہ نہیں چل سکے گا۔

اسی طرح کے جھوٹ ایرانی قابضین کی جانب سے بھی بلوچستان کے بارے میں پھیلائے گئے ہیں۔ یہ فریب پر مبنی القابات اور جھوٹ دراصل پنجابی اور ایرانی منافقت اور بلوچستان پر اپنا کنٹرول کھو دینے کی مایوسی کا اظہار ہیں۔ ایرانی مقبوضہ بلوچستان (IOB) اور پاکستانی مقبوضہ بلوچستان (POB) کے عوام کو چاہیے کہ وہ متحد ہوں اور آزادی کی جدوجہد کو مزید مضبوط کریں۔ ایران اور پنجاب کی بلوچستان پر قبضے کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔