کراچی (ھمگام نیوز) سندھودیش روولیوشنری آرمی کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے امر شہید ہیموں کالانی کو خراج پیش کرتے ہوئے گذشتہ شب نئیں باران ،بولہاڑی ، کوٹری (جامشورو) کے قریب پنجاب جانے والی ریلوے لائن کو بم دھماکے سے اڑانے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایس آر اے 23 مارچ پاکستان ڈے کو سندھ اور سندھی قوم کے لیئے یومِ سیاہ سمجھتی ہے اور اس دن پر واضح طور پر پاکستان سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے سندھودیش کی آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔