سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںپنجاب سے مزید ایک بلوچ نوجوان پاکستانی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

پنجاب سے مزید ایک بلوچ نوجوان پاکستانی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ

بارکھان (ہمگام نیوز) پنجاب سے بلوچ نوجوان پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں زبردستی اغواء کے بعد جبراً لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ہمگام نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے پاکستانی خفیہ اداروں کی کالی شیشوں والی ویگو گاڈی سواروں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے فیروز ولد اکرم کھیتران بلوچستان کے شہر بارکھان بغاؤ کے رہائشی ہیں جو مزدوری کے غرض سے پنجاب گئے تھے جنہیں 5 جون کو لاپتہ کردیا گیا جس کا تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بارکھان کے تین بلوچ نوجوان مزدوروں کو خفیہ اداروں نے پنجاب سے اغواء کرکے انہیں زبردستی دہشتگردی کے مقدمے میں پہنساکر ڈیرہ غازی خان جیل منتقل کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اہلخانہ کی جانب سے نوجوانوں کی بازیابی کیلئے انسانی حقوق کے اداروں بالخصوص سوشل میڈیا صارفین سے انکی باحفاظت بازیابی کیلئے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز