یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںپنجگور،لورالائی،دکی میں میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق،چاغی میں دو دکانیں...

پنجگور،لورالائی،دکی میں میاں بیوی سمیت چار افراد جاں بحق،چاغی میں دو دکانیں جل گئیں

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پنجگور میں گاڈی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، لورالائی میں فائرنگ میاں بیوی جاں بحق، دکی میں تحریک جوانان دکی کا صدر قتل جب کہ چاغی میں دو دکانیں جل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجگور پروم کپ میں ٹائر برسٹ ہونے سے تیل بردار زمباد گاڑی الٹ گیا گاڑی میں آگ لگنے کی سبب سے ایک شخص کے شناخت الیاس ولد عبدالرشید ساکنہ گرمکان جھلس کر جانبحق ہوگئے لیویز کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گیا۔

ادھر چاغی بازار میں میں اوپن منی پمپ میں آگ بھڑک اٹھی دو دوکان جل کر خاکستر لاکھوں روپے کے تیل اور سامان جل کر ضائع ہوگئے ذرائع کے مطابق چاغی بازار میں اوپن منی پمپ کے مالک امان اللہ اور خیر جان نامی کے دوکانیں جل کر خاکستر ہوگئے فائر بریگیڈ نہ ہونے کی سبب دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کو بھجا کر دیگر دوکانوں کو بچا لیا گیا لیویز فورس موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی اور مزید تحقیقات کررہی ہے۔

لورالائی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے نورا خان اوراسکی اہلیہ کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

دریں اثناء بلوچستان کے علاقے دکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تحریک جوانان دکی کے ضلعی صدر کمانڈر محمد افضل عرف مری قوم ترین جاںبحق ہوگئے۔ایس ایچ او دکی منظور احمد حسنی کے مطابق انکی لاش چھاونی روڈ سپلائی گودام کے ساتھ مین روڈ سے برآمد ہوئی ہے۔محمد افضل تحریک نوجوانان کا ضلعی صدر تھا۔ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکی ہے کہ اسے جائے وقوعہ پر یا کہیں اور فائرنگ کرکے مارا گیا۔جائے وقوعہ سے اسکی موٹرسایکل بھی برآمد ہوئی ہے۔مقتول پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔اسے برسٹ مار کر مارا گیا ہے۔اکثر گولیاں مخصوص نرم اندام اور ناف سے نیچے لگی ہیں۔تاہم تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکی ہے۔مقتول پولیس کو قتل کیس میں مطلوب تھا۔اور قبل ازیں مقتول کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل تھا۔تاہم کچھ عرصہ قبل اسکا نام فورتھ شیڈول سے خارج ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز