پنجگور(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر پنجگور میں شٹرڈاوں ہڑتال سڑکوں پر ٹائر جلا کر جگہ جگہ بند کردیا گیا ہے تمام راستوں کو بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اعلان پر بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح پنجگور میں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کیا گیا جہاں پنجگور کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا۔
واضح رہے بلوچ جبری گمشدہ افراد کی لانگ مارچ کو اسلام آباد میں پنجاب پولیس کے ہاتھوں تشدد کے بعد بلوچستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں لانگ مارچ کے شرکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہڑتال کیا جا رہا ہے۔