Homeخبریںپنجگور، چوروں نے دکان کا صفایہ کردیا

پنجگور، چوروں نے دکان کا صفایہ کردیا

پنجگور (ہمگام نیوز) تسپ میں ڈاکوؤں نے لیڈیز گفٹ سینٹر کےدکان کو لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میرانور جان کلب کے قریب وسیم ولد ابراھیم کے گھر لیڈیز گفٹ سینٹر کے دکان کو گزشتہ روز دن دھاڑے نامعلوم چوروں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ ماری کی۔

ڈاکووں نے دکان کے لاکھوں کے نقدی رقوم سمیت سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔ اس سے پہلے بھی اس دکان کو چوروں نے لوٹ لیئے تھے۔

Exit mobile version