چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںپنجگور اور سوراب سے لاپتہ تین بلوچ اسیران بازیاب

پنجگور اور سوراب سے لاپتہ تین بلوچ اسیران بازیاب

پنجگور+سوراب (ہمگام نیوز) پنجگور اور سوراب سے لاپتہ ہونے والے تین بلوچ اسیران بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبد الوھاب ولد حبیب سکنہ نوک آباد تسپ پنجگور 9 سال بعد آج بازیاب ہو کر اپنے گھر صحیح سلامت پہنچ گئے ہیں۔

بازیابی کی دوسری خبر سوراب سے ہے جہاں دو سال قبل اپنی دکان سے پاکستان آرمی کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے دو سگے بھائی اللہ دین اور آصف ولد شبیر احمد ریکی بلوچ ساکن گدر بازیاب ہوکر گھر ہہنچ گئے۔

دونوں سگے بھائی وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمن ماما قدیر بلوچ کے بھتیجے بتائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز