شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںپنجگور اور گوادر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور اور گوادر سے دو افراد کی لاشیں برآمد

پنجگور + گوادر (ہمگام نیوز) پنجگور سے ایک شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق پنجگور شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دورسی پیک روڈ کے قریب شاہوکہن میں بنجر زمین سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کی ایک انگلی پر مہر لگی ہوئی تھی اور کپڑوں کی تلاشی پر ایک کاغذ ملا جس پر نام لکھا ہوا تھا جمال ولد پینڈوک ساکن ہوشاب کولوا کیچ) پولیس نے لاش کوشناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردیا مزید کاروائی جاری ہے۔

دریں اثناء گوادر کے سمندر کنارے نعش برآمد۔ نعش مشرقی ساحل کے کنارے پر بلوچ وارڈ گ ادر قریب برآمد ہوئی ہے۔ نعش کی شناخت محمد حسن ولد مشتاق سکنہ ملیر کراچی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد حسن ماہی گیری کا کام کرتا تھا شکار پر واپس آنے کے بعد وہ کشتی کو گہرے سمندر میں لنگر انداز کرنے کے بعد واپس نہیں لوٹا۔ نعش تقریبا دو روز پرانی بتائی گئی ہے۔ ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز