Homeخبریںپنجگور ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر فائرنگ ایک ہلاک 7 زخمی

پنجگور ایف ڈبلیو او کی گاڑی پر فائرنگ ایک ہلاک 7 زخمی

کوئٹہ(ہمگام نیوز )ضلع پنجگور میں ایف ڈبلیو او کی ایمبولنس گاڑی پر فائرنگ سے ڈارائیور جاں بحق اور سات اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کی رات کو پنجگور کے علاقے سبز آب میں عسکری تعمیراتی ادارے فرنٹیئر ورکس آڑگنائزیشن کی ایمبولنس گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے باعث ٹائر برسٹ ہوگئے اور گاڑی الٹ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور سپاہی حورام جاں بحق جبکہ سات اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر ایف سی ، لیویز اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ۔جاں بحق ہونے والے ڈارئیور اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پنجگو ر کے سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔

Exit mobile version