Monday, July 8, 2024
Homeخبریںپنجگور: حملے میں اے این ایف کے ایک اہلکار ہلاک اور ایک...

پنجگور: حملے میں اے این ایف کے ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ بی ایل ایف

شال ( همگام نیوز ) بی ایل ایف کے ترجمان میجر گوھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں سرمچاروں نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو حملے نشانہ بنایا جس میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کے بعد ایک زخمی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

24 جون کو دوپہر ایک بجکر بیس منٹ پر پنجگور کے علاقے چتکان میں جامع مسجد روڈ پر اے این ایف پر حملہ کیا، حملے میں دشمن کے دو اہلکار کانسٹیبل افضل اور سپاہی شاہد شدید زخمی ہوئے، بعد میں کانسٹیبل افضل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوا۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی زمہ داری قبول کرتی ہے، ہمارے حملے بلوچستان آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز