پنجگور (ہمگام نیوز) خدابادان سے پاکستان آرمی نے رات کی تاریکی میں گھر پر حملہ کرکے 1 بلوچ نوجوان کو لاپتہ کردیا۔
اہلخانے کے مطابق 27 سے 28 مارچ کی درمیانی شپ پنجگور کے سراوان کے علاقے خدابادان میں پاکستان آرمی نے رات کی تاریکی میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے مرکزی رہنماء عابد حسین کے گھر پر حملہ کیا۔
اہلخانے کے مطابق چونکہ گھر میں دیگر فیملی ارکان موجود نہ تھے تو پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے مظاہر ولد زاکر حسین کو غواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا۔
اہلخانہ نے مزید بتایا کہ مظاہر ولد زاکر حسین ایک معذور چھوٹا بچہ ہے جسے اٹھنے اور بیٹھنے میں دشواری ہوتی ہے۔