پنچگور (ہمگام نیوز) نواحی علاقے میں پاکستان آرمی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سرادوک کے مقام پر پاکستان آرمی کا کانوائے گزر رہا تھا کہ اچانک گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
حملے کے نتیجے میں پاکستان آرمی کو بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں تاہم حکام کی جانب سے ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
حملے کے بعد پاکستان آرمی نے عام آبادیوں کا محاصرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کے تلاش کے نام پر لوگوں کو اپنے بربریت کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کردیا۔
تاہم خری اطلاعات تک علاقے میں کسی قسم کی جبری گمشدگیوں کی اطلاع نہیں ملی ہے۔