پنجگور ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کےعلاقے پنجگور تسپ اسٹار چوک پر جاری آج بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کی جانب سے ڈاکٹر مارنگ اور دیگر کارکنان کی رہائی کے لے نکالی جانے والی ریلی و مظاہرہ دوران پاکستانی حمایت یافتہ مسلح گاڑی سوار ڈیتھ اسکواڈ کارندوں نے جلسہ کو سبوتاز کرنے کی ناکام کوشش کی ۔ مسلح افراد نے بلوچ خواتین وحضرات کو جلسہ بند کرنے کی دھمکیاں دیکر رکاوٹ پیدا کی۔

بی وائی سی سمیت دیگر سیاسی سماجی پارٹی تنظیموں نے سرکاری جتھے کی اس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔