پنجگور ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پروم دز گومازی کے مقام سے صرف گاڑی سوار مسلح افراد نے فدا ولد طاہر نامی نوجوان کو ان کے باغ سے اسلح کے زور پر اغواء کرکے لے گئے ،جس کے بعد نوجوان لاپتہ ہے جنہیں نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص اس باغ پہ مزدوری کررہا تھا کہ مسلح افراد نے انہیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔
ذرائع کا مزید کہنا اغواء کاروں کا تعلق سرکاری حمایت یافتہ مسلح گروہ سے ہے ۔