پنجگور (ہمگام نیوز) کہنِ زنگی کے مقام پر ایک مکان دھماکے کے باعث زمین بوس ہوگیا ہے جس سے ایک شخص کے ملبے تلے دبنے کا امکان ہے۔

پولیس کے بقول دھماکہ ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے ایک مکان میں ہوا ہے تاہم دھماکے کے اسباب معلوم نا کیے جاسکے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔