{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

پنجگور(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور سے قابض پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر 13 سالہ کمسن نوجوان کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والے کی شناخت بالاچ ولد صبراللہ کے نام سے ہوئی ہے جنہیں 10 دن پہلے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گرفتاری کے وقت قابض پاکستانی فورسز نے ان پر تشدد بھی کیا اور زخمی حالت میں اس کو اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

بتایا جارہاہے کہ اس سے پہلے بھی قابض پاکستانی فورسز نے اس گھر پر چھاپہ مارا ہے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے، پچھلے مہینے اسی گھر کے سامنے دو دستی بم بھی پھینکے گئے تھے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض پاکستانی فورسز مسلسل اس گھر پر چھاپے مارتے ہیں اور خاندان کو ہراساں کرتے رہتے ہ

یں۔