پنجگور (ہمگام نیوز) پنجگور بمقام گچک گوارگو کراس میں چوروں نے روڑ بلاک کر کے لوکل گاڈیوں پر سوار تمام لوگوں کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق چور موبائل فون نقدی رقومات چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ لوگ اپنے گھروں کیلئے اشیاء خورد نوش لینے کے لئے شہر کے ہیڈ کوارٹر پنجگور بازار آرہے تھے۔ متاثرین نے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثناء بونستان دازی کلینک کے انچارچ MT اکرام اللہ کے موٹر سائیکل،موبائل اور 9 ہزار روپے کہن زنگی اور بونستان کے درمیان چوروں نے لوٹ لیے۔