پنجگور(ہمگام نیوز ) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آبادیوں سے ملحق پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے نام پر پاکستانی فوج نے جارحیت کا آغاز کیاہے جو اطلاعات کے مطابق تاحال جاری ہے ۔
علاقائی ذرائع سے ہمگام نیوز ڈیسک کو بتایا گیا کہ آج بروز بدھ کو پاکستانی فوج نے پنجگور میں آبادیوں سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں زمینی و فضائی جارحیت شروع کی ہے ۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج کی بڑی تعداد مذکورہ علاقوں میں موجود ہے اور پہاڑی علاقے سمیت قرب و جوار کی آبادیاں مکمل طور پر محاصرے میں ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جبکہ جیٹ طیارے و ہیلی کاپٹر کی پروازیں بھی جاری ہیںلیکن تاحال کسی قسم کی کوئی جانی نقصان یا فورسز ہاتھوں جبری گمشدگیوں وگرفتاریوں کی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ علاقے کی مواصلاتی نظام بھی بند ہے اور بروقت کسی قسم کی رابطہ کاری سے مشکلات کا سامنا ہے ۔
بعض ذرائع یہ بھی بتا رہے ہیں ریاستی فورسز کی جانب سے ڈرون کا بھی استعمال کیا جارہا ہے جو لوگوں کو مختلف جگہوں پر پرواز کرتے نظر آئے ۔