پنجگور(ہمگام نیوز ) پنجگور گرلز ڈگری کالج چتکان میں گزشتہ دن قابض ایف سی کی جانب سے باسبان گرائونڈ کے نام پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پَنجگُور ڈگری کالج کے طالبات کو پاسبان گرائونڈ کے نام پر قابض ایف سی کی طرف سے لگائے گئے مختلف آرمز کے سٹالز کا دورہ کروایا گیا۔ بلوچ طالبات کو ہتھیاروں، گاڑیوں اور دیگر جنگی سازو سامان کی نمائش بھی کروائی گئی ۔

پنجگور گرلز ڈگری کالج بلوچ طالبات کو مختلف رینج کے چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال اور ایف سی میں بھرتی کیلئے قابض ایف سی نے ورکشاپ دیا. اس پروگرام کا مقصد کسی طرح بلوچ خواتین کو مسلح کرکے بلوچ قومی آزادی کی تحریک کے خلاف استعمال کرنا ہے. ۔

 قابض ریاستی فورسز نے ماضی میں بھی بلوچ آزادی پسندوں اور تحریک آزادی کے خلاف مختلف سازشیں اور حربہ استعمال کئ لیکن ھمیشہ ناکام رہی۔

  قابض ریاستی فورسز کی بلوچ قومی تحریک کو ختم کرنے کیلئے یہ ایک نیا حربہ ہے۔ تاکہ بلوچ طالبات کی زہن سازی کرکے سازش کے تحت یونیورسٹی اور کالج کے بلوچ طالبات کو ایف سی میں بھرتی کیا جائے۔

 واضع رہے کہ پاکستان فوج بشمول پچھلے کئ سالوں سے پنجگور گرلذ کالج پنجگور میں خفیہ کیمرہ لگا چکا ہے اور ہر سال میں تقریباً ھر ایک یا دو مہینے کے بعد کالج میں دورہ کرکے بلوچ طالبات و ٹیچرز کو مختلف طریقوں سے تنگ کرکے اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کر رہا ہے. پنجگور گرلز کالج انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ ایف سی کو پروگرام منعقد کرنے سے منع و احتجاج کرے.