شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںپنوج: قابض ایرانی فورسز کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارنے سے...

پنوج: قابض ایرانی فورسز کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مارنے سے ایک بلوج نوجوان شہید شہید پانچ زخمی

پنوج ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض ایرانی پولیس نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوج میں چند بلوچ نوجوان موٹر سائیکل سواروں کو گاڑی سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ نوجوان شہید ہوگئے اور پانچ زخمی ہوگئے ـ

تفصیلات کے مطابق پنوج شہر میں چند بلوچ نوجوان اپنے موٹر سائیکلوں پر شہر کے اندرونی شاہراہوں پر گشت کر رہے تھے کہ اچانک قابض ایرانی پولیس فورسز نے ان کا تعاقب کرکے انہیں اپنی گاڑی سے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ نوجوان سمیر گرھانی ولد عصا عبدالخالق موقعہ پر شہید ہوگئے جبکہ محمد نصرتی فرزند اسماعیل ،محمد اربابی فرزند شکر ،امیرحسین نصرتی ، امین نصرتی اورعلیرضا نصرتی شدید زخمی ہوئے ـ کہا جاتا ہے کہ محمد نصرتی اس وقت ہسپتال میں کوما میں ہے ـ

اس واقعہ کے بعد لوگ مجمع کی شکل میں اکھٹے ہو کر اس ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے لگے اسی اثنا میں قابض ایرانی پولیس موقعہ پر پہنچ کر مجمع کو منتشر کرنے کے لیئے ہوائی فائرنگ کر دی ـ

دریں اثنا پولیس نے الزام لگایا ہے کہ ان نوجوانوں نے شہر کا امن و امان برباد کر رکھا ہے اسی لیئے ان کے خلاف ایکشن لینا پڑا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز