چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںپنوج میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوانوں کی...

پنوج میں قابض ایرانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں دو بلوچ نوجوانوں کی گرفتاری

پنوج( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 14 مئی کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوچ قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے دو بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ

تفصیلات کے مطابق پنوج میں قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار ان دو بلوچ نوجوانوں کی شناخت 19 سالہ عبدالستار رئیسی اور 19 سالہ نیما جوادی فر ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں پنوچ پنوج کے رہنے والے ہیں۔

 واضح رہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو انٹیلی جنس فورسز نے اتوار کی شام ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور ان کے اہل خانہ کی جانب ان کی صحت اور گرفتاری کے متعلق سرکاری اداروں سے اپیل کرنے کے باوجود تاحال ان کی کوئی خبر سامنے نہیں آچکی ہے ـ تاہم خبر لکھے جانے تک ان شہریوں کے الزامات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز