پنوج(ہمگام نیوز ) بروز ہفتہ کی رات کو پنوج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنوج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 27 سالہ یاسین استادی ولد ابراہیم جانبحق ہوگیا اور ادریس بلوچی ولد کریم سکنہ کاکوچ زخمی ہوگئے۔
رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک مسلح افراد کی تفصیلات اور محرکات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پنوج شہر کے رہائشی ہیں۔