پنوج ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق 17 اکتوبر بروز منگل کی صبح ایک بلوچ ٹیچر جو کہ پنوج کے شہید رجایی ہائی اسکول کے ایک استاد اور چابہار یونیورسٹی آف میری ٹائم سائنسز کے سابق پروفیسر کو قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔اس بلوچ شہری کی شناخت 42 سالہ مسعود زبردستی ولد علی ہیں جو کہ پنوج کا رہائشی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق سادہ لباس میں ملبوس سیکورٹی فورسز نے صبح آٹھ بجے کے قریب پنوج شہر میں مسعود کے گھر پر تین گاڑیوں کے ساتھ چھاپہ مارا اور اسے گھر کے اندر سے گرفتار کر لیا۔

 رپورٹ موصول ہونے کے وقت اس بلوچ شہری کی گرفتاری کی وجہ اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔