پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز جمعہ 5 جنوری کی صبح بم سے 45 کلومیٹر دور ایرانشہر بم کے محور پر پیوجوٹ گاڑی سے بس کے تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور ایک مسافر جاں بحق ہوگیا جبکہ دونوں گاڑیوں میں سوار 27 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ صبح 00:40 کے قریب پیش آیا اور زخمیوں کو بم اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد بس مکمل طور پر جل گئی ہے اور دیر سے پہنچنے والے فائر مین کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔