{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق پہرہ اور واش شہر کے درمیانی شاہراہ پر ایندھن بردار گاڑی اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پہرہ اور واش کے درمیانی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 20 سالہ علی رضا براہوہی ولد سلیمان جانبحق ہوگیا جو کہ دزاپ کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ صبح ایک بجے کے قریب پیش آیا اور علی رضا کی گاڑی نامعلوم وجوہات کی بناء پر کنٹرول کھو کر وادی میں جا گری اور اس حادثے کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا تاہم شدت زخم کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہوسکے ۔