دزاپ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ سے تعلق رکھنے والے دو بلوچ قبائل کے درمیان گزشتہ روز دزاپ میں ٹرسٹیز اور بزرگوں کے درمیان صلح اور سمجھوتہ ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 22 نومبر 2023 بروز بدھ اسماعیل زہی (شہ بخش) اور براہوی (تیرہ لوارزہی) کے دو قبیلے دس سال کی کشمکش اور آپسی جنگ کے بعد زاہدان میں فریقین کے معتبر اور عمائدین کی ثالثی سے صلح اور سمجھوتہ پر پہنچ گئے۔
کہا جاتا ہے کہ یہ بلوچی دیوان امن ٹرسٹیز اور ریش سفید کے بار بار مذاکرات کے بعد منعقد ہوا اور بالآخر امن تک پہنچ گیا۔