پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز بدھ کو دو بلوچ شہریوں کی نعشیں جو گھروں سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہو گئے تھے پانچ روز بعد پہرہ (ایرانشہر) کے نواح میں واقع گاؤں چاہ جمال سے برآمد ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ کے نواحی گاؤں سے دو لاپتہ بلوچ جنکی شناخت 27 سالہ مسلم دہانی ولد جان محمد اور 26 سالہ عارف مرادی ولد عمر کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، دونوں کا تعلق پہرہ سے بتایا جاتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں 17 نومبر کی شام گھر سے نکلے گئے تھے اور اس کے بعد واپس نہیں آئے۔ ان دونوں شہریوں کے اہل خانہ نے تمام طبی، فوجی اور عدالتی مراکز سے رجوع کیا لیکن ان حوالوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

بروز بدھ کو ایرانشہر میں واقع گاؤں چاہ جمال کے قریب سے ان دونوں شہریوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے جسموں اور سروں پر گولیوں کے نشانات تھے۔ ان دونوں شہریوں کی گاڑی اس سے قبل شہردراز سے دریافت ہوئی تھی۔

 رپورٹ موصول ہونے کے وقت تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔