پہرہ(ہمگام نیوز) گزشتہ روز پیر کو 46 دن سے لاپتہ شخص کی لاش پہرہ کے علاقے ڈمن سے مقامی لوگوں نے برآمد کرکے اہلخانہ کے حوالے کی ۔ تفصیلات کے مطابق ایک ماہ 18 دن بعد 23 سالہ آرش رامشگر داؤدی ولد نور محمد مقامی افراد نے برآمد کر لی ۔ جو کہ میرجاوہ کا رہائشی تھا اور پہرہ میں عارضی رہائش پذیر تھا ۔
ذرائع کے مطابق 21 نومبر 2024 کو آرش پہرہ میں اپنی نئی ملازمت پر جانے کے لیے گیا تھا ،ایک ہفتے کے بعد وہ غائب ہو گیا اور اس کی کوئی خبر نہ تھی، اور جبکہ اس کے اہل خانہ اور رشتہ دار اس کی تلاش میں تھے، جنہیں اس کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
ذرائع نے مزید کہا ایک ماہ سے زیادہ گزرنے کے بعد، اس کی کوئی خبر نہیں تھی مگر ڈمن کے رہائشیوں کو ایک لاش نہیں ملی جب اس کی اطلاع ان کے اہل خانہ دی گئی تو انہوں نے اس کی تصدیق کی ۔
ذرائع نے مزید کہا اس کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے، اور یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ مارا گیا یا مر گیا ۔