پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز بدھ، ایک 13 سالہ بلوچ بچے کو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے پہرہ کے ولایت سٹریٹ 4، دولت آباد سے اغوا کرکے لے گئے جو کہ تاحال اس اغوا کی وجہ سامنے نہیں آ سکی ۔
اس بلوچ بچے کی شناخت 13 محمد صدار اربابی ولد جاسم اربابی کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ پہرہ کا رہائشی ہےاور 7 ویں سال کا طالب علم ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام جب محمد صدار ایک دوسرے ہم جماعت کے ساتھ اسکول سے گھر واپس آرہا تھا تو مسلح افراد نے اسے زبردستی کار میں ڈال کر لے گئے رپورٹ آنے تک ان کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
2023 سے اب تک جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق کم از کم 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، جن میں سے 150 افراد ہلاک اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان افراد میں کم از کم پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔