پہرہ(ہمگام نیوز ) بروز پیر کی شام کو پہرہ میں واقع کاسکین چوکی کے علاقے میں بزمان محور پر گزرنے والی گاڑی پر قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی شناخت 44 سالہ شوکت ناروئی ولد ھیبت 38 سالہ صغرا ناروہی زوجہ ھیبت، 20 سالہ فاطمہ ناروہی بنت شوکت اور 17 سالہ سعید ناروئی ولد شوکت ، کے ناموں سے ہوئی، دونوں بچے شوکت ناروہی ولد ھیبت کے فرزند ہیں شہید ہونے والے خاندان کا تعلق پہرہ/ایرانشہر سے ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پیر کی شام شوکت جو کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ پروسٹیٹ کینسر کے باعث کیموتھراپی کے لیے یزد گیا تھا، واپسی پر بزمان محور میں کاسکین چوکی کے علاقے میں اور ایرانشہر سٹیم پہنچنے سے قبل قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی ۔
قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں
کی گاڑی کے ٹائروں پر فائرنگ اور پھٹنے کے نتیجے میں گاڑی سڑک سے ہٹ الٹ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ گاڑی الٹنے کے بعد خاندان کے باپ بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور شدید زخمی خاندان کی ماں بیٹی ایرانشہر کے خاتم الانبیاء ہسپتال منتقل کرنے کے بعد دم توڑ گئیں۔
خاندان کی والدہ صغرا ہسپتال میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی شہید ہوگئیں اور خاندان کی بیٹی فاطمہ بھی شدید زخموں ہسپتال میں ہی دم توڑ گئیں۔
حالوش نیوز ایجنسی کے ایک باخبر ذریعے کے بیان کے مطابق اہلکاروں نے اس گاڑی کے راستے پر پہلے سے ہی انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے ایک بلوچ شخص کی آمد کا انتظار کر رہے تھے انہوں نے بغیر کسی پیشگی وارننگ اور روکے بغیر کسی ضابطے کے اور غیر قانونی طور ان پر فائرنگ کی۔