پہرہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 2 جنوری کو شام کے وقت کو پہرہ/ایرانشہر میں فردوسی اسٹریٹ پر ریلیف یونٹ کی فورسز کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری قتل ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ ایک امدادی ٹیم کے ہمراہ فورسز نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کر دیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ان بلوچ شہریوں کی شناخت دلگان شہر سے تعلق رکھنے والے سعید بامری ولد عیدوخان ہے ـ جبکہ فائرنگ سے ان کا بھائی امید بامری زخمی ہوا ـ
رپورٹ کے مطابق دونوں بھائی فردوسی سٹریٹ پر اپنی گاڑی چلا رہے تھے جب انہیں فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا ـ
تاہم اس واقعات کے محرکات کی تفصیلی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے
ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض ایران آرمی اور دیگر فورسز کے ہاتھوں اندھا دھند فائرنگ سے سالانہ سینکڑوں افراد جانبحق اور زخمی ہو جاتے ہیں اور مقتولین کے لواحقین کی طرف سے بعض مقدمات کی پیروی کے باوجود اب تک عدلیہ میں امتیازی سلوک اور ناانصافی کی وجہ سے بلوچ عوام کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کی