پہرہ ( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گزشتہ روز پہرہ میں ابتر کے علاقے میں براہ راست چلتی گاڑی پر قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 12 سالہ بلوچ لڑکی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پہرہ کے علاقے ابتر میں قابض ایرانی

فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 13 سالہ بلوچ بچی رحیمہ درازھی ولد عبدالجلیل زخمی ہوگئے۔

 رپورٹ کے مطابق رحیمہ کے خاندان جمعہ کی رات ساڑھے آٹھ بجے ابتر کے علاقے سراوان سے پہرہ/ ایرانشہر اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا کہ اچانک قابض فورسز نے ان کی گاڑی پر حملہ کردیا۔ کہا جات ہے کہ رحیمہ کی ٹانگ کے زخم میں انفیکشن ہوگیا تھا اور اسے علاج کے لیے کرمان کے ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔