پہرہ(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق گذشتہ روز شام کو پہرہ کے شمال میں واقع کشاورز گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ(ایرانشہر ) کے علاقے خیابان کشاورز میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کیاوش ناروہی ولد حبیب قتل ہوگیا جو کہ بنپور کا رہائشی تھا اور پہرہ میں رہتا تھا ۔
واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ڈاکٹر امینی فر کے فلیٹ میں کیاوش پر براہ راست فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے ، ہسپتال پہنچنے سے قبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حملہ آوروں کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔