شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںپہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کا قتل

پہرہ میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں ایک بلوچ شہری کا قتل

پہرہ ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر پہرہ کے علاقے ڈمن میں نامعلوم مسلح افراد کی متعدد بلوچ شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

 جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت “شہریار امینی” ولد عبدالسلام کے نام سے بتائی گئی ہے جو کہ پہرہ/ایرانشہر کے علاقے چاہ جمال کا رہائشی ہے ۔

شہریار اور اس کے کچھ دوست سیرو تفریح ​​کے لیے ڈمن ندی پر گئے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی پیٹ میں کئی گولیاں لگنے سے شہریار جاں بحق اور اس کے دوست بھی زخمی ہوگئے۔

 خبر لکھے جانے تک زخمیوں کی شناخت اور حالت، حملہ آور کی شناخت اور اس فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز