پیشن(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے پیشن میں بروز منگل 19 دسمبر کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تفصیلات کے پیشن سے گرفتار ہونے اس بلوچ شہری کی شناخت 28 سالہ حبیب بیجاد ولد اکبر ہے جو کہ پیشن کا رہائشی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 19 دسمبر کی رات 10 بجے کے قریب قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں نے عدالتی حکم نامہ دکھائے بغیر حبیب کو گیس اسٹیشن سے گرفتار کیا جہاں وہ کام کرتا تھا اور اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔
رپورٹ کی تیاری کے وقت تک اس شہری کی گرفتاری کے الزام اور وجہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
علاوہ ازیں پیر 18 دسمبر کو راسک کے شہر کے علاقے پیشن (پیشین) میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکاروں اور پولیس فورسز نے عام شہریوں کے گھروں پر چھاپے مار کر تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ رپورٹ کے مطابق
ان تینوں بلوچ شہریوں کی 28 سالہ شناخت عمیر بہرام زہی ولد شفیع، 21 سالہ محمد بیشک ولد عبداللہ اور “عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی جو کہ پیشن رہائشی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے عمیر کو لکسر محلے میں واقع اس کے گھر سے اور محمد کو مند میتاپ محلے میں واقع اس کے والد کے گھر سے عدالتی حکم پر پیش کیے بغیر گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
رپورٹ کی تیاری تک ان شہریوں کی گرفتاری کی وجہ اور الزامات کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔