چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق بروز جمعرات کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے علاقے رمین سے ایک نامعلوم شخص کی لاش سمندر کے چٹانوں کے پاس برآمد کر لی ۔
اس شخص کی شناخت اور اس کی موت کیسے ہوئی اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اس علاقے کی ساحلی چٹانوں کے اوپر سے گرا تھا۔
واضح رہے کہ اس شخص کی لاش مکمل طور پر مسخ شدہ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کی موت کچھ عرصہ قبل ساحل کے کنارے ہوئی ہے ۔