چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز اتوار کو چابہار راسک کے محور پر دو پرائیڈ گاڑیوں اور ایک وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد جانبحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار براستہ راسک محور پر ایک تین گاڑیوں کے آپسی تصادم کے نتیجے میں پانچ افراد موقعے پر جانبحق ہوگئے۔ تاہم رپورٹ موصول ہونے تک حادثے کی شناخت اور وجہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایک بھی انٹر سٹی ہائی وے نہیں ہے اور تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں جو کہ دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ سڑک حادثات کی زیادہ تعداد کی ایک بڑی وجہ ہے۔