چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق چابہار شہر کے منصوبہ بندی والے حصے میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں لاغرزہی گاؤں میں بلوچ شہریوں کے متعدد مکانات مسمار کرکے تباہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق تباہ ہونے والے زیادہ تر مکان مٹی اور گارے کے بنے ہوئے ہیں اور اس گاؤں کے عوام کی معاشی اور زندگی کی صورتحال بھی اچھی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق کچھ مکانات کی چھتیں گر کر مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، ابھی تک کوئی اہلکار اس گاؤں میں امداد اور دیکھ بھال کے لیے نہیں آیا۔