چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات 13 نومبر کی رات کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار کے ایک چوراہے پر دو گروہوں کے درمیان آپسی لڑائی میں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں دو شخص فائرنگ سے جانبحق ہوگئے ـ ان دو جانبحق افراد کی شناخت “اسلام جدگال” اور “سہیل سیمکش” کے نام سے ہوئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رات کے وقت چابہار شہر میں واقع ایک گلی میں سہیل سیمکش اور اسلام جدگال کے درمیان سڑک پر ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں اسلام کو سہیل نے قتل کردیا تھا اور چند منٹوں کے بعد کچھ لوگوں نے سہیل پر حملہ کرکے اس کو قتل کر دیا تھا