چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار میں نامعلوم مسلح افراد نے شہر کے امام جمعہ مولوی عبدالرحمٰن سربازی کے محافظ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے ـ تفصلات کے مطابق یہ واقعہ 4 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر چابہار،زین العابدین(شیعہ) مسجد کے قریب پیش آیا،تاہم مجرموں اور قتل کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں کی جاسکی۔ عبداللہ کاردار کو متعدد گولیاں لگی تھیں ۔بعدازاں مقامی لوگ انکو امام علی ہسپتال لے کر گئے تھے ۔ طبی عملے کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہ نکلا اور وہ چل بسے ـ