{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ کو چابہار سے تعلق رکھنے والا ایک بلوچ بلاگر جو تھیلیسیمیا میں مبتلا تھا اس بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا۔

 اس بلوچ بلاگر کی شناخت مختار بلوچزہی جدگال ولد حسن ساکن زرک آباد نیکشہر ہے جو کہ چابہار میں رہائش پذیر تھا۔

 مختار سائبر اسپیس کے ایک مشہور بلاگر اور مزاح نگار تھے جو کئی سالوں سے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا تھے اور مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے ۔

 واضح رہے کہ جدید سائنس کی ترقی اور نئے علاج، تھیلیسیمیا کے مرض کے امکانات اور غیر مہلک ہونے کی وجہ سے یہ لوگ اگر صحیح علاج کرایا جائے تو دوسرے لوگوں کی طرح نارمل زندگی گزار سکتے ہیں لیکن بلوچستان میں خون کی کمی اور ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی سے کئی مریض دم توڑ جاتے ہیں۔