چابہار (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز پیر کی شام کو ایک بلوچ نوجوان کو چھری سے وار کرکے قتل کر دیا گیا جو ایک فٹبالر تھا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس کے اور مخالف فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی کے درمیان زبانی جھگڑا ہوا ۔
اس بلوچ نوجوانوں کی شناخت 15 سالہ نعمان بلوچی ولد سہیل ساکن چابہار ہے۔
رپورٹ کے مطابق نعمان اور مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے درمیان معمولی سی زبانی تکرار ہوئی جو کہ کھیل کے بعد دوسروں کی مداخلت سے مزید شدت اختیار کر گئی اور اس دوران چھرا لگنے سے یہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔