{"remix_data":[],"remix_entry_point":"challenges","source_tags":["local"],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":false,"containsFTESticker":false}

چابہار(ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق بروز پیر کی صبح چابہار میں پارک 22 بہمن کے قریب خمینی اسٹریٹ اور کوچہ 5 کے قریب ایک کار میں سوار مسلح افراد نے ایک 9 سالہ بلوچ بچے کو اغوا کر لیا جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ۔

 اس بچے کی شناخت 9 سالہ سردار صابری ولد سلیم ساکن چابہار ہے جو کہ تیسری جماعت کا طالب علم ہے۔

 بتایا جاتا ہے کہ سردار سکول جا رہے تھے جب انہیں سپر مارکیٹ کے سامنے سے مسلح افراد نے ہتھیار دکھا کر اغوا کر لیا اور دو دن سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد اغوا کاروں کی شناخت اور مقصد معلوم نہیں ہو سکا

۔