چابہار (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق
اتوار کی شام چابہار میں واقع گاؤں کمب میں ایک بلوچ شہری کو چوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا جو کہ چور ان کا موبائل فون اور موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،
اس بلوچ شہری کی شناخت 24 سالہ احسان خرسند جدگال ولد قاسم جدگال ساکن کمب دشتیاری ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کمب گاؤں میں چوروں نے احسان کا موبائل فون اور موٹر سائیکل چوری کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اسے گولی مار دی گئی ، قتل کرنے کے بعد چوروں نے اس کا سامان اور موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گئے۔